بھوپال،یکم؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ای وی ایم میں ہیرا پھیری کی وجہ سے بھوپال کی پرانی جیل میں بنے اسٹرانگ روم کے باہر کانگریس کے کارکن چوبیس گھنٹے پہرہ داری کر رہے ہیں۔کانگریسیوں اور آپ پارٹی کو ڈر ہے کہ ای وی ایم مشینوں میں ہیرا پھیری نہ ہوجائے اسی وجہ سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکن باری باری پہرہ داری کرتے نظر آ رہے ہیں۔اسٹرانگ روم میں رکھے وی ایم میں بندامیدواروں کی سیاسی قسمت کی حفاظت کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ اب کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی پہرہ داری کے لئے تعینات ہو چکی ہے۔دراصل کانگریس اور آپ کو ڈرہے کہ کہیں بی جے پی جیت کے لئے ہتھکنڈے اپنانہ لے۔یہی وجہ ہے کہ جمعہ کی صبح سے رات تک کانگریسی اور آپ کارکن پرانی بھوپال جیل کے باہر ڈٹے ہوئے ہیں۔صبح کانگریسیوں نے پرانی جیل کے باہر لگی سی سی ٹی وی کے ایل ای ڈی ڈسپلے بندہوجانے کی وجہ سے ہنگامہ کیا۔وہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار اور کارکن بھی رات کو پرانی جیل کے باہر کرسی لگا کر بیٹھ گئے۔مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ اور ارون یادو نے ٹویٹ کر کارکنوں سے 11 دسمبر یعنی ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک اسٹرانگ روم پر قریبی نظر رکھنے کو کہا ہے۔کمل ناتھ نے جمعہ کی شام کو ٹویٹ کر کہاکہ تمام کانگریسی، کانگریس امیدواروں سے اپیل 11 دسمبر ووٹوں کی گنتی تک اسٹرانگ روم اور وی ایم پر نگرانی رکھیں، خاص احتیاط رکھیں۔کانگریس کی حکومت بننی طے ہے۔وہیں سابق مرکزی وزیر اور بدھنی سے کانگریس امیدوار ارون یادو نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھاکہ بھوپال میں اسٹرانگ روم کے باہر لگی ایل ای ڈی کابند ہونا اور ساگرمیں وزیر داخلہ کی اسمبلی سیٹوں کی ریزرو وی ایم مشینوں کا 48 گھنٹے بعد پہنچنا الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال کھڑے کر رہا ہے۔میں کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں اسٹرانگ روم کے باہر تعینات رہیں جس سے کوئی سازش کامیاب نہ ہو۔